Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر،سابق و زیر اعلی خیبرپختونخواہ آمیر حیدر خان ہوتی کا دورہ سب ڈویژن مستوج بونی میں جلسہ

بونی (جمشیداحمد) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، سابق و زیر اعلی خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے ہفتے کے دن بونی میں جلسے سے خطاب کیا جس کی صدارت شاہ وزیر لال عوامی نیشنل پارٹی بونی نے کی آمیرحیدر خان ہوتی کے ہمراہ صوبائی جنرل سکرٹری اے این پی سابق وزیر تعلیم سردار حسین بابک اے این پی کے کارکنان ودیگرموجودتھے جلسے کا آغاز قاضی حیدر علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیرحیدرخان ہوتی نے خطاب کر تے ہوئے کہا میں آج یہاں بونی میں آکر بہت خوشی محسوس کر رہاہوں میں نے حکومت کے دوران بھی چترال کا دورہ کر چکا ہوں اور اس دفعہ جب چترال آیا مجھے اتنا پیار ملا کہ میں کس الفاظ سے بیاں کر سکوں چترال کے لوگ بہت وفادار ہیں وفائی کی مثال صرف چترال میں ہے اور یہاں کے لوگپر امن اور محب وطن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میرا پہلا گھر مردان دوسرا اور چترا ل تیسرا گھر ہے وزیراعظم کا خوشحال پاکستان اور عمران خان کا نیا پاکستان اور تبدیلی کا نعرہ چترال کے لیے کچھ نہیں کیا اگر مجھے پھر موقع ملا میں سب سے پہلے چترال کی ترقی کے لیے کوشش کرونگا ۔اسٹیج کے فرائیض توکل نے انجام دی ۔ریٹائرڈ پرنسپل سعید اللہ جان نے معزز مہمانون کو خوش آمدید کہا اور چترال کے لیے اے این پی اور امیر حیدر خان ہوتی کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال بائی پاس روڈ کی تعمیر، چترال یونیورسٹی کیمپس کا قیام ،تعلیمی ادراروں کو فعال کرنا اور سکولوں کی اپ گریڈیشن ان کی دورِ اقتدارکے اولین ترجحات میں شامل تھیں دیگر مقرریں میں امیر اکبرخان ایڈوکیٹ اور فضل الرحمن نے خطاب کیےفضل الرحمن نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوستوں اورعزیزوں ،رشتہ داروں کو لے کر اس پارٹی میں شمولیت کا علان کر تاہوں اور ایک ورکر کی حیثیت سے پارٹی کے لیے کام کروں گا آخر میں جلسے کے بعدفضل الرحمن کے رہائش گاہ تشریف لے گئے اور اے این پی کا پرچم لہرای

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button