230

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور اِس کے اثرات!ـ ـ ـ ـ ـ ـ محمد صابر گولدور چترال 

امریکی صدارتی انتخابات 8 نومبر 2016 کا حتمی فیصلہ آچکا ہے جس کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اور اپنے حریف ہیلری کلنٹن کے مد مقابل تمام تر افواہوں اور تنازاعات کے باوجود تاریخی فتح حاصل کر کے امریکہ کا 45 واں صدر منتخب ہوا 

امریکی عوام نے امریکہ کی بہترین مفاد میں ہی ٹرمپ کو ریاست متحدہ  ہائے امریکہ کا صدر منتخب کیا اس کے پیس منظر میں  کئی  وجوہات اور عوامل شامل ہیں جن میں سے ایک  ٹرمپ کا محب وطن  اور وطن پرست ہونا بھی ہے انتخابی مہم میں ٹرمپ کی جانب سے ” امریکہ سب سے آگے ” کا نعرہ عوام کو مزید ٹرمپ کے قریب لانے میں معاون و مددر ثابت ہوا ـ

انتخابات سے قبل ہی ٹرمپ نے اپنے ایجینڈا اور چیدہ چیدہ ترجہات عوام الناس کے سامنے رکھ دئیے تھے جن میں امیگریشن سے متعلق امور ، امیگریشن کے نظام کو بہتر بنانا ، اللیگل امیگریشن کی روک تھام ، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ، پیس اینڈ ڈولپمنٹ ، وار اینڈ ٹیرر اور معاشی نظام وغیرہ  میں اصلاحات لانا شامل ہیں ـ

 ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی امریکہ سمیت پوری دنیا میں کہرام مچ گیا کہ جارحیت پسند اور متنازع شخصیت کے مالک ٹرمپ کیسے امریکی انتخاب جیت گیا ـ  مسلمانوں کے خلاف سخت گوشہ رکھنا خصوصا امریکی  مسلمانوں کے خلاف جوکہ امریکہ کے شہری ہیں بھی ٹرمپ کی مقبولیت کا ایک وجہ بنی ـ

  اس جیت نے مجھ سمیت بہت سارے لوگوں کو حیران و  ششدر کرکے رکھ دیا ہے بڑے بڑے مبصرین دانشوروں اورر سیاسی کھیلاڑیوں کے پیشن گوئیوں کو غلط ثابت کردیا  اس جیت کے اثرات نے جہاں امریکہ کو ہلاکر رکھ دیا وہی پہ باقی دنیا کو بھی متاثر کیا ـ

انتخابات سے قبل پاکستان سعودی عرب  بھارت اور دوسرے ممالک جنہیں نو منتخب صدر کی جانب سے شدید تندوتیز جملوں کی صورت میں مخاطب کیاجا چکا تھا ٹرمپ کی جارحانہ جملوں کی وجہ سے پاکستان سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک کو ٹرمپ کی ترجیحات سے خدشات لاحق تھے ـ ان واقعات و احوال کی بنا پر مسلم ممالک میں حالیہ انتخابات کے حوالے سے کافی بے چینی اور پریشانی دیکھنے کو آئی ـ برسوں پرانے دوست اور پارٹنرز امریکہ اور سعودی عرب کی راہیں ان  انتخابات کے بعد جدا جدا نظر آتی ہیں جس کی تازہ مثال سعودی عرب نے نو منتخب صدر ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکہ کو زور کا جھٹکا دیتے ہوئے چین کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ طے کرلیا ـ چند دوسرے پرانے اتحادی بھی چین اور روس کی جانب دیکھ رہے ہیں ـ

 میرے خیال میں  پاکستانیوں نے ٹرمپ کو غلط تناظر میں دیکھا ہے لیکن کوئی بات نہیں ابھی بھی وقت ہے واشنگٹن میں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے کا وہ کیسے ؟ وہ اس طرح کہ نو منتخب صدر ایک وطن پرست شخص ہیں ہم ٹرمپ کو قائل کرسکتے ہیں کہ کس طرح پاکستان نے افغانستان وار میں  دہشتگردوں کے خلاف امریکہ کا ساتھ دیا ـ  اپنی سرزمین اپنے فوجی اڈے اپنے زمینی ، فضائی  راستے امریکن افواج کو استعمال کرنے کی اجازت دی اور اس کے بدلے ہزاروں معصوم اور بے گناہ شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دیا ـ اس اتحاد کا بہت برا اور بھیانک نتیجہ یہ نکلا کہ امریکہ کے ساتھ اتحاد کے رد عمل میں دہشتگردوں نے ہزاروں لاکھوں عام پاکستانی شہریوں کو موت کی داعمی نیند سلادی ـ ہمارے ملک کی معیشت بری طرح تباہ ہوئی ملک کا ان و امان تباہ برباد ہوگیا ـ ہمیں  ان قربانیوں کا کیا صلہ ملا ؟

آخر میں ایک ضروری بات جو کہ پاکستان کی مفاد کی بات ہے سبھی اپنے اپنے مفاد دیکھتے ہیں ـ پاکستان کو  بہترین سفارت کاری کے ذریعہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کو مزید  فروغ دینا ہوگا یہی ہمارے ملک  اور خطے میں پائدار امن کی ضمانت ہے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں