Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آغان ایجوکیشن چترال میں کوالٹی ایجوکیشن میں حکومت کی مددکررہے ہیں،چیف سیکرٹریخیبرپختونخواعابد سعید

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال کرئیر اکیڈمی کا افتتاح کے موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخواعابد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال جیسے علاقے کے طلباء کو انتہائی کم فیس پر اس قسم کی سہولت مہیا کرنا انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس کے بہت دور رس نتانج نکلیں گے ۔ اور چترال کے بچے بچیاں تعلیم کے میدان میں بہت آگے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے نوجوانوں کے پاس بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، اور یہ ادارہ ملکی سطح پر مقابلے کا رجحان پیدا کرے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی چترال کو ہدایت کی،کہ اکیڈمی میں نادار طلباء و طالبات کو فیس سے مثتثنی قرار دیا جائے ۔ اور ادارے کو کمرشل بنانے کی 7بجائے محدود نشستوں پر بہتر تدریس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نادار طلباء و طالبات کو فیس میں رعایت دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ آغان ایجوکیشن چترال میں کوالٹی ایجوکیشن میں حکومت کی مددکررہے ہیں۔اس پرموقع آغاخان ایجوکیشن کے جنرل منیجر(ر)بریگیڈرخوش محمدخان نے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن کے کل 45تعلیمی ادارے چترال میں کام کررہے ہیں جن میں دوہائیرسیکنڈری سکول بچوں کے لئے سین لشٹ میں اوربچیوں کے لئے کوراغ میں جدیدکوالٹی ایجوکیشن دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان میں 110سالوں سے تعلیم کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اگرصوبائی لیول پرہماری خدما ت کی ضرورت پڑی تومیں اپنے ہائی اپ سے بات کرکے یقینی بناؤنگا۔اس موقع پر ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدورائچ اورآغاخان ایجوکیشن سروس کی کارگردگی کوخراج تحسین پیش کئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button