تازہ ترین
ایم پی اے سید سردار حسین کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل تورکہو کا تفصیلی دورہ ۔مختلف منصوبوں کا افتتاح


داروں کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہاکہ ان کی سب سے پہلی ترجیح پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور عوام کو پینے کا صاف پانی،تعلیم اور صحت کی سہولیات بہم پہنچانا ہے،اس لئے تورکہو میں 14مقامات پر رابطہ سڑکوں کی تعمیر،8رابطہ پلوں،5سکولوں کی اپگریڈیشن3مقامات پر صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔بونی تورکہو روڈ منصوبے کے بارے میں ایم پی اے نے بتایا کہ ایک ارب 18کروڑ کے اس میگا پراجیکٹ کے لیے ابھی تک فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے ایک روپیہ بھی صوبے کو نہیں ملا ہے،جب کہ اس منصوبے کو ناکامی سے بچانے کے لیے ایم پی اے نے اپنے فنڈز میں سے فوری طورپر2کروڑ روپے سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے کو فراہم کرکے کام کا آغاز کیا ہے۔اس موقع پر تورکہو کے عوام کے لئے بھرپور خدمات دینے پرناظم کوت یوسی شیر عزیز بیگ،ناظم اُجنو علی شان،رہنما اے پی ایم ایل میر گلزار اورچیئرمین آشرف نے تورکہو کے عوام کی طرف سے ایم پی اے سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔