تازہ ترین
ہم ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین شاہ کے شکر گزار ہیں۔ عوام اجنو تورکھو۔


دلانے نہیں دی ۔بیس سالوں سے یہ ہی روڈ کسی حکومتی ادارے یا نمائیندے کی توجہ حاصل کرنے سے محروم رہے۔ووٹ کے وقت تشریف لانے والے حضرات اس روڈ سے پیدل گزرنے ہی کو اپنے جان کی سلامتی سے تعبیر کرتے یا عوام الناس کو نیچے سمندر پار بولا کر اپنی مدعا بیان کرنے کو ترجیح دیتے۔ اس روڈ کی تواسع اور حالت بہتر بنانے کی ہر سعی رائیگان ہوتے رہے ۔بلا آخر موجودہ اپم۔پی۔اے سید سردار حسین شاہ جب منتخب ہو کر اسمبلی تک پہنچ گئے تو ان سے بھی سابقین کی طرح زیادہ اُمیدیں وابستہ نہیں کی جاتی تھی ۔لیکن آپ دورانِ الیکشن مہم اس روڈ پر گزر کر اسے اپنے ذہن کے گوشے میں محفوظ کیے ہوئے تھے ۔آپ اپنے صوابدی فنڈ سے خاطر خواہ رقم اس روڈ کی توسع کے لیے مختص کی۔ اور ساتھ ساتھ ہر وقت ہر مرحلے اسے اپنے یاداشت میں جگہ دیتے رہے ۔ ان کی ذاتی دلچسپی کی بِنا اپ اجنو جیب ایبل روڈ پر توسع کا کام اخری مرحلے پر ہے ۔ ایم۔پی۔اے صاحب اپنے حالیہ دورہِ تورکھو کے دوران خصوصی طور پر اس روڈ کا معائینہ کیا اور ساتھ سلائیڈینگ ایریا پر دیوار بنانے اور موڑ وغیرہ کو مزید بہتر بناے کے ہدایت کے ساتھ مزید فنڈ فی الفورفراہم کرنے کی بھی خوشخبری دی۔ ایم۔پی۔اے صاحب کی اس اقدام پر عوام اجنو دل کی گہرائیوں سے ان کا مشکور ہے اور برابری کی بنیاد پر ان کی عوامی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔