188

وزیراعلیٰ سیکٹریٹ کی طر ف سے سب تحصیل دروش کو فل تحصیل بنانے کے لئے لیٹر متعلقہ محکمے کوا رسال

چترال(نمائندہ )وزیراعلیٰ سیکٹریٹ کی طرف سے سب تحصیل دروش کو فل تحصیل بنانے کے لئےلیٹر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کوارسال کردی گئی ہے جس پر مذکورہ محکمہ سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں سابق ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف رضیت بالا،صدر ڈرائیور یونین چترال ممتاز علی جان اور صدر تجار یونین دروش حاجی شاد محمد نے حال ہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو درخواست بھیجی تھی ۔جس میں اُنہوں نے سب تحصیل دروش کو فُل تحصیل کا درجہ دینے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں