تازہ ترین
اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ چترال میں خصوصی افرادکاعالمی دن منایاگیا،جس کی مہمان خصوصی شہزادہ فرہاد عزیزتھے


ایجوکیشن چترال سمیت دیگر شرکاء میں والدین ،خصوصی بچے اور HICAPکے نمائندے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔خصوصی طالب علم ادیس حیات شاہ نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی۔ادارے کے انچارچ سیّد نبی حسین نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اور خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی افراد کو حاصل سہولیات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے درپیش مشکلات پرروشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب شاہی مسجد چترال مولاناخلق الزامان،صدرفٹبال ایسوسی ایشن چترال حسین احمد،ہندوکش پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدرسیف اللہ جان ،ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال یوسی چترال ٹودیوان ریاض احمدنے خطاب کرتے
ہوئے خصوصی افراد کے حقوق اورحکومت کی نااہلی پرافسوس کیاانہوں نے اسپیشل ایجوکیشن چترال کی کارکردگی کوبہت سراہااورمالی تعاون کی یقین دہانی کی اس موقع پرممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال یوسی چترال ٹودیوان ریاض احمدنے اپنے یوسی کے فنڈزسے اسپیشل ایجوکیشن کے خصوصی بچوں کے لئے مطالعاتی دورے کے لئے دولاکھ روپے کااعلان کیااورساتھ ہی ہندوکش پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے ممبرساجدبن ضیاء نے 20ہزارروپے کاچیک بھی دے دیا۔تقریب کے مہمان خصوصی شہزادہ فرہاد عزیز نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ہذامیں خصوصی بچوں کی تعلیم تربیت پرادارے کے منتظمین کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش پیش کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے لئے عنقریب مطالعاتی دورے کے ساتھ فلائنگ مظاہرے کااعلان کیا ۔انہوں نے ائندہ بھی خصوصی بچوں اورادارے کے ساتھ ہرطرح تعاون کرنے کی یقینی دہانی کی۔تقریب کے آخرمیں خصوصی بچوں میں ہندوکش پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے کپڑے اورنقدانعامات تقسیم کئے گئے۔