تازہ ترین
پرنسپل مسعوداحمد کے خلاف ان کی طلباء کو گالی دینے اور زدوکوب کرنے پر محکمانہ انکوائری کرائی جائے۔متحدہ طلباء محاذ کا پریس کانفرنس


کی طرف سے ہر قسم تعاون کے باوجود پرنسپل اپنی ہٹ دھرمی پر اڑا رہا اور کئی طلباء کو کالج سے خارج کردیا۔ انہوں نے کہاکہ پرنسپل کے خلاف موثر تادیبی کاروائی تک طلباء محاذ کی تحریک جاری رہے گی کیونکہ طلباء کو پڑھائی پر توجہ دینے کے لئے کالج میں پرامن اور گھٹن سے پاک ماحول کی ضرورت ہے
جو کہ موجودہ پرنسپل کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالج کے پرنسپل کے خلاف موثر کاروائی اور ان کو ہٹانے تک متحدہ طلباء کی تحریک جاری رہے گی۔ متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں نے احتجاجی تحریک کی شیڈول بیان کرتے ہوئے کہاکہ حکام بالا کے ساتھ رابطہ کرنے کے بعد جمعرات کے روز ڈی۔ سی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور مزید شنوائی نہ ہونے پر وہ ہفتے کے روز پشاور روڈ کو بلاک کردیں گےاور تحریک کو مزید آگے بڑہادیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔