تازہ ترین
تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنورتی ہے،ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولاناعبد الشکور


منیجمنٹ سائنسزصاحب الدین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دورجدیدمیں تعلیم کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ اس لئے دن رات محنت کرکے پڑھنے کی ضرورت ہے ۔ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنورتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف
المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے۔ اسلام میں علم حاصل کرنا فرض قرار دیاگیا ہے آج کے اس پُر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبا و کو جدید طریقہ تدریس کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے سنہری مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ اس لئے طلباء سخت محنت کر کے اپنے اساتذہ ‘ والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر طلباء نے حمدباری تعالیٰ ،نعت مقبول ،مختلف موضوع پر تقریر،ملی نغمہ اورخاکے پیش کئے ۔