191

شاہی مسجد چترال میں جہاز سانحے میں شہید ہونے والے مرحومین کے لئے خصوصی دعااورپسماندگان کے ساتھ ہمدردکااظہار

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )شاہی مسجدچترال میں جمعرات کے روزبعدنمازظہرجہازحادثے میں شہیدہونے والوں کے لئے قرآن خوانی ہوئی۔جہازسانحے میں شہیدہونے والے مرحومین کیلئے خصوصی دعااورپسماندگان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیاگیا۔خطیب شاہی مسجد مولاناخلیق الزمان اورامام مسجد قاری شبیراحمدنے اس موقع پرکہاکہ چونکہ حادثے میں تمام چترال بالخصوص پوراملک بالعموم تعزیت کے محتاج ہیں ہم انفرادی طورپران جگہوں میں نہیں پہنچ سکتے ہیں اس لئے ہم نے قرآن خوانی کی اورتمام خانداں سے اظہارہمدردی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں