203

طیارہ حادثہ ؛ شہید ہونیوالے 20افراد کا تعلق چترال سے تھا/ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل

چترال(چ،پ)چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونیوالے طیارے کے مسافروں میں سے20افراد کا تعلق چترال سے ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد میں سے20کا تعلق چترال سے ہے جن میں7خواتین اور 3بچے شامل ہیں۔جان بحق افراد میں سے چھ افراد کا تعلق گرم چشمہ، پانچ کا تعلق چترال ٹاؤن، پانچ کا تحصیل مستوج اور تین خواتین کا تعلق دروش سے ہے۔ شہید ہونے والے افراد میں شہزادہ فرحت عزیز ، شہزادی طیبہ فرحت عزیز (چترال ٹاؤن)، شمشاد بیگم سکنہ جنگ بازار، حاجی محمد تکبیر بکر آباد، حاجی نواز سکنہ گولدورسے ہے۔ گرم چشمہ کے گاؤں ایژ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد مرز اگل،انکی اہلیہ گل حوران ،بیٹی زاہدہ پروین،دس سالہ بیٹا حسن علی آٹھ سالہ بیٹی ثمینہ گل چار سالہ بیٹا فرحان ، اسکے علاوہ عائشہ عثمان سکنہشاہنگار دروش، فرح ناز انکی بہن رانی مہرین دختران محمد جعفر سکنہ لنگہ دروش، محمد علی سکنہ زئیت،سلمان زین العابدین ولد سابق ایم پی اے زین العابدین سکنہ موردیر،،محمد خان سکنہ موردیر، عمرا خان سکنہ لون ، احترام الحق اور اکبرعلی ساکنان بونی شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات کو بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں