285

جنید جمشید کی میت کی شناخت کیسے ہوئی اور تدفین کہاں اور کب ہو گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور ٹی وی اینکر جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی، اس بات کی تصدیق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمدنے کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے۔ جنید جمشید کی میت کی شناخت کے بعد ان کی تدفین کب ہوگی یہ ان کے اہل خانہ طے کریں گے، آج اس حوالے سے جنید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا تھا کہ مرحوم جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معین خان اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین دارالعلوم میں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں