42

پی آئی اے طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم کا جائے حادثہ کا معائنہ

حویلیاں: فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے ملبے کا جائزہ لیا ہے۔ تتحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔اے ٹی آر طیارے بنانے والی کمپنی کے مینوفیکچرنگ و تیکنیکی ماہرین اور کریش سین ایکسپرٹس پر مشتمل فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے رینجرز کی سیکیورٹی میں حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کے ملبے، انجن اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا، ان کے ہمراہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔ تحقیقاتی ٹیم طیارے کا بلیک بکس اوردیگر شواہد اپنے ہمراہ فرانس لے جائے گی جہاں بلیک بکس میں ریکارڈ ہونے والی گفتگو کو ڈی کوڈ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سانحے کی تحقیقات کرنے والے فلائٹ سیفٹی بورڈ کے ممبران سے ملاقات بھی کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں