Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اسلام آباد پریس کلب کے سامنے چترالی باشندوں کا مظاہرہ

اسلام آباد(نمائندہ )حادثے کے بعد شہدا کی لاشوں کو ان کے گھروں اور آبائی قبرستانوں تک پہنچانے میں تاخیر پر اسلام آباد پریس کلب کے سامنے چترال سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے مظاہر کیا۔مظاہرین نے حکومت کی طرف سے لاشوں کی ڈی این اے ٹیسٹ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میتیں جلد از جلد لواحقین کے حوالے کیے جائے۔مظاہرین کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما رضت باللہ اور اے پی ایم ایل کی خاتون ونگ کی جنرل سیکرٹری تقیدرہ خان نے کی۔اُنہوں نے سپریم کورٹ کے جج سے سانحہ کی انکوائری کی اپیل کی۔ اور لواحقین کو میتیں جلد ازجلد حوالہ کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔مظاہرین نے آرمی چیف سے بھی لاشوں کی حوا لگی میں تاخیر پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button