12 ربیع الاول کے بابرکت دن کی مناسبت سے سنٹنیل ماڈل سکول چترال ہال میں شائننگ اسٹارز سوسائٹی چترال کی جانب سے نعتیہ مقابلے کا اہتمام ہوا

12 ربیع الاول کے بابرکت دن کی مناسبت سے آج گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل سکول چترال ہال میں شائننگ اسٹارز سوسائٹی چترال (ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ) کی جانب سے نعتیہ مقابلے کا اہتمام ہوا.
پروگرام کا آغاز دو بجے ہوا جس میں ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباء نے اپنی سکول کی نمائندگی اور مقابلے میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.
پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا عنایت الرحمن صاحب تھے اور صدر مجلس قاضی سلامت اللہ صاحب تھے۔
پروگرام میں کھوار کے مشہور اور مجذوب شاعر عبد الغنی المعروف دول ماما نے بھی خصوصی شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا.علاوہ ازین دوسرے شرکاء میں قاری فدا محمد، انصار الہی، ظفر اللہ، امتیاز الدین اور احسان شہابی نے شرکت کی.
نعت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن فرنٹیئر کور پبلک سکول چترال کے طالب علم کامران اکمل نے حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن الخدمت فاؤنڈیشن سکول قتیبہ کیمپس کے طالب علم محمد مرتضی کے حصے میں آئی اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے طالب علم شاہ سفیر الدین نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی مولانا عنایت الرحمن نے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کی۔
اس با برکت پروگرام کے اسٹیج سیکٹری کی زمہ داری شاہ ویز الہی اور غضنفر حیات کر رہے تھے