تازہ ترین
چترال میں شدید برفباری کے نتیجے میں مختلف مقامات میں برف کے تودوں کے گرنے سے دس افراد جان بحق اور چھ زخمی ہو گئے


میں کا میاب ہو گئے ، بچ جانے والوں میں خوش نظار زوجہ سیدول ، دیدار علی اور اس کا ایک بیٹا شامل ہیں جان بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندا ن کی ماں اور تین بچے جبکہ ایک خاندان کی ماں اور ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں علاقے کے ایک معتبر شخصیت مہربان خان نے ایکسپر یس سے با ت کرتے ہو ئے بتایا کہ متاثرہ مقام پر ساڑھے پانچ فٹ برف پڑی ہے اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے میں دبی ہوئی لاشیوں اور افراد کو نکالا ۔ زندہ بچ جا نے والے افراد زخمی ہیں جن کا مقامی سطح پر علاج جاری ہے ۔ کیوں کے تمام ٹریفک معطل ہے اور لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے انہو ں نے متا ثرہ خاندانوں کے لئے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسرا واقعہ ارندو کے مقام کنڈاؤ پوسٹ پر پیش ایاجہاں برف کا تو دہ گرا جس کے نتیجے میں چترال سکاوٹس کاایک جوان ارشاد احمد سکنہ تور کہو شہید ہوا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوئے،شہید نوجوان کے جسد خاکی کو آبائی گاوں پہنچا نے میں انتہائی مشکلات در پیش ہیں کیونکہ چترال بھر کی سڑکیں برف سے بھر گئی ہیں اور مین روڈ پر کئی مقامات پر برف کے تودوں کی بڑی دیواریں کھڑی ہیں چترال کے مقام برنس گول میں بھی برف کا تودہ دو گھروں پر گرا۔ تاہم گھر کے افراد جان بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن 20 مال مویشی تودے میں دب کر ہلاک ہوگئے چترال میں حالیہ برفباری نے سابقہ بیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ علاقہ مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے اور اتوار کے روز پورے چترال میں ٹریفک معطل رہی ۔شیر شال میں جان بحق ہونے والوں کی تد فین کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاہم ان کے زیادہ تر رشتہ داروں کا انتظار ہے جو موقع پر موجود نہیں پہنچ پائے ہیں ۔