تازہ ترین
حالیہ برفباری کے بعد ٹی ایم اے چترال نے بحالی آپریشن بھرپور طریقے سے مکمل کر لیا،انجینئریونس


اس میں ٹریکٹر کے علاوہ بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ ٹاؤن کے تینوں وارڈز کے چھوٹے بڑے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے چھ عدد ٹریکٹرز کے علاوہ بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی۔ اسی طرح دروش ٹاؤن کے اندر بھی رابطہ سڑکوں کی بحالی کی گئی جبکہ ایون، بروز میں بھی ٹی ایم اے نے اس مہم کو چلایا۔ اسوقت ٹی ایم اے نے شیر شال روڈ کو کھولنے کے لئے بھاری تعدادمیں مزدور وں کا بندوبست کیا ہے کیونکہ وہاں پر مشینری نہیں پہنچائی جاسکتی ۔