177

ویلج کونسل پرواک کے احاطے میں واقع میڈ یکل کیمپ کی بندش کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے عوام ویلج کونسل پرواک

مستوج( کریم اللہ) گزشتہ روز عوام پرواک کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران ویلج کونسل پرواک اورعلاقے کے عمائدیں کی کثیر تعداد موجود تھی اجلاس کا مقصد ویلج کونسل پرواک کے احاطے میں واقع ہیلتھ کیمپ کی بندش سے متعلق بعض عناصر کی کارستانیوں کو زیر بحث لانا تھا اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ ہوا کہ ویلج کونسل پرواک سات سو گھرانوں پر مشمتل وسیع وعریض علاقہ ہے لیکن ابھی تک صحت کی سہولیات سے محروم ہے۔ گرچہ حکومت نے علاقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرواک میں ایک ہیلتھ کیمپ کا قیام عمل میں لایاتھا جس کے لئے دواسٹاف بھی تعینات کئے تھے لیکن بعض عناصر اپنے اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے پرواک میں واقع کیمپ کے اسٹاف کا تبادلہ دوسرے علاقوں میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ کیونکہ مین روڈ میں واقع ویلج کونسل پرواک بہت بڑی آًبادی کوکور کررہے ہیں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے لئے پرواک کیمپ ہی بہتر آپشن  ہے ۔ ساتھ ہی ڈی ایچ او کا شکریہ بھی اداکیاگیا کہ انہوں نے پرواک کیمپ کے لئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اوراسٹاف کو اسی ہی کیمپ میں ڈیوٹی دینے کا بندوبست کیا اگر پرواک میں موجود کیمپ کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ ساتھ ہی ڈی ایچ او چترال اور پی ایچ آئی کا بھر پور شکریہ ادا کیاگیا کہ انہوں نے پرواک کے وسیع وعریض خطے او رعلاقے کی مجبوریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پرواک میں موجود میڈیکل کیمپ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔ویلج کونسل پرواک کے نائب ناظم اور سماجی کارکن عید علی کا کہنا تھا کہ پرواک اپنے حلقے اور حدود کے لحاظ سے نہ صرف ایک وسیع وعریض علاقہ ہے بلکہ پرواک کے عوام کو سنوغر جانے سے بونی پہنچنا زیادہ سہولت کا باعث بن رہے ہیں۔ جبکہ شندور گلگت روڈ پروک ک میں سے ہوکر گزررہی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے لئے پرواک میڈیکل کیمپ ہی سے استفادہ کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ کو قائم رکھنے کے لئے ڈی ایچ او چترال، پی ایچ آئی، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ایم پی اے مستوج سردار حسین کا بھی شکریہ اداکیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرواک میں موجود میڈیکل کیمپ کو ان کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فورا مستقل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے اسٹاف کا تبادلہ کرکے موجودہ کیمپ کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں