224

حالیہ برفباری کے بعد ٹی ایم اے چترال نے بحالی آپریشن بھرپور طریقے سے مکمل کر لیا،انجینئریونس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ ہفتے کے شدید برفباری کی وجہ سے چترال بھر میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہو چکا تھا اور ٹریفک معطل ہو کر لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ۔ اس دوران تحصیل میونسپل انتظامیہ (TMA) چترال نے بھرپور طریقے سے بحالی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ ٹی ایم اے آفس سے دستیاب معلومات کے مطابق ٹی ایم اے چترال نے چترال ٹاؤن کے اندر تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کے اقدامات کئے اور اس میں ٹریکٹر کے علاوہ بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ ٹاؤن کے تینوں وارڈز کے چھوٹے بڑے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے چھ عدد ٹریکٹرز کے علاوہ بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی۔ اسی طرح دروش ٹاؤن کے اندر بھی رابطہ سڑکوں کی بحالی کی گئی جبکہ ایون، بروز میں بھی ٹی ایم اے نے اس مہم کو چلایا۔ اسوقت ٹی ایم اے نے شیر شال روڈ کو کھولنے کے لئے بھاری تعدادمیں مزدور وں کا بندوبست کیا ہے کیونکہ وہاں پر مشینری نہیں پہنچائی جاسکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں