214

سڑک کے کھلنے کے ساتھ کئی مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال پہنچاد ئیے گئے،سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)گزشتہ ہفتے چترال کے طول وعرض میں برف پڑنے کے بعد سے طویل جدوہجہد کے بعد چترال کی مختلف وادیوں کو ملانے والی بڑے شاہراہوں چترال بونی روڈ، بونی مستوج روڈ،چترال گرم چشمہ روڈ کو شوغور کے مقام تک کھولنے کے بعد پیر کے دن سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے کالاش وادی رمبور کی سڑک بھی ٹریفک کے لئے بحال کردی ہے ۔ سڑک کے کھلنے کے ساتھ کئی مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال پہنچاد ئیے گئے جو کہ سڑک کے کھلنے کا انتظار کررہے تھے۔ سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے میڈیا کو بتایاکہ شوغور سے گرم چشمہ تک برفانی تودے کئی کئی کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسے کھولنے میں مزید وقت درکار ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں