تازہ ترین
ایم پی اے سلیم خان اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہرعلی شاہ کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھیں گے/وی سی ناظمین آرکاری


کونسلرارکاری قلمدارشاہ اوردیگرنے کہاکہ ایم پی اے سیلم خان کی آرکاری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جس پر آرکاری کے عوام ایم پی اے پر مکمل اعتماد کااظہار کررہے ہیں اوراُن کے خدمات کوہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام ایم پی اے سلیم خان اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہرعلی شاہ کادل کی گہراہوں سے شکرگزارہیں اُن کی کوشش سے آرکاری روڈ میں بحالی کام انتہائی تسلی بخش طریقے سے ہورہاہے جوکہ حالیہ برف باری اورلینڈسیلائیڈنگ کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بندہے جن کے بند ش کی وجہ سے علاقے کے مکین مشکلات سے دوچارہیں۔