تازہ ترین
وی سی بریپ کے نائب ناظم ،کسان کونسلراوردیگرنے پیپلزپارٹی کوخیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی


ناانصافی بھی اسی جماعت کی طرف سے دیکھنے میںآئی ہیں لیکن تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی کوسامنے رکھتے ہوئے ہمیں اس بات کایقین ہوگیاکہ عمران خان روایتی سیاست دان ہیں اورنہ ہی تحریک انصاف روایتی سیاسی جماعت ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف چترال میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی لیکن اس کے باوجودہماری ایک بہن بی بی فوزیہ کومخصوص نشست پر اسمبلی پہنچایاجبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرچترال کی ترقی کے لئے کوشان ہے اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کواس کاجائزحق دیاجارہاہے جس میں چترال یونیورسٹی کاقیام تقریباتین ارب روپے کے لاگت سے چھوٹے پن بجلی گھروں کاقیام اور150ارب روپے کے بڑے بجلی کے منصوبوں کے آغازجبکہ تعلیم اورصحت کے شعبے میں ہونے والے اقدامات اس کے علاوہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت جدوجہدکرکے چترال کوسی پیک کاحصہ بنایاایک ناقبال فراموش اوردوررس ننائج کے حامل اقدام ہے جس نے ہمیں اپنی گذشتہ سیاسی وابستگیوں سے کنارہ کش ہوکرپی ٹی آئی کے ساتھ دینے پر سوچنے پر مجبورکردیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عبدالطیف کوضلعی صدرمنتخب کرکے ہمیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مجبورکردیااس فیصلے کے بعدہمیں یقین ہوگیاکہ تحریک حقیقت میں انصاف کی پارٹی ہے جس میں ایک ورکرکی خدمات کی قدرکی جاتی ہے اوربڑے گھروں ،اربوں روپے کے اثاثہ جات کومعیار نہیں بنایاجاتابلکہ واحدپیمانہ پارٹی کے لئے خدمات اورصلاحیتوں کاموجودہوناہے اس لئے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ،ملاکنڈریجن کے صدروصوبائی وزیرمحمودخان کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایسامنصفانہ فیصلہ کیاجس سے نہ صرف پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ ہماری طرح ہزاروں افراد کے لئے پی ٹی آئی میں شمولیت کاجواز اورراستہ فرہم کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی قائدین محمد قاسم اور محمد یعقوب نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی کی چادر پہنائی۔