تازہ ترین
الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے تحصیل لٹکوہ کے متاثرین کیلئے پیدل امدادی سامان پہنچایا


متاثرین کو بنیادی ضروریات پینے کا صاف پانی،خوراکی اجناس،ترپالیں اور خیمے فراہم کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں منگل کے روز الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیڑھ سو سے زائد رضا کاروں کو سابق ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ اور ضلع صوابی کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی وصال محمد نے فوڈ پیکجز اور دیگر ضروری امدادی سامان کے ہمراہ گہست سے شغور،اوی اور حسن آباد کے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان سمیت رخصت کیا واضح رہے کہ حالیہ سیلاب میں تحصیل لٹکوہ کا زمینی رابطہ چترال سے گزشتہ15دنوں سے کٹا ہوا تھا اور گزشتہ روز گہست تک سٹرک کے ذریعے رابطہ کی بحالی کے بعدالخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیڑھ سو سے زائد رضا کاروں نے 4گاڑیوں کے زریعے امدادی سامان پہنچایا جس کے بعد آگے الخدمت کے رضا کاروں نے یہ امدادی سامان 2گھنٹے پیدل دشوار گزار پہاڑی راستوں پرسفر کرکے متاثرین کے گھروں تک پہنچایا