519

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے تحصیل لٹکوہ کے متاثرین کیلئے پیدل امدادی سامان پہنچایا

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)حالیہ سیلاب سے ضلع چترال کے متاثرہ تحصیل لٹکوہ کے دیہات شغور،اوی اور حسن آباد کے سیلاب متاثرین کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیڑھ سو رضا کاروں نے خوراکی اجناس پر مشتمل فوڈ پیکجز،پینے کا صاف پانی اور تر پالیں2گھنٹے پیدل سفر کر کے متاثرین کے گھروں پر پہنچائی جبکہ گزشتہ روزبھی الخدمت فاؤنڈیشن کے115رضاکاروں نے خچروں کے ذریعے7گھنٹے کا سفر طے کر کے قدیم تہذیبی وادی کلاش کے سیلاب متاثرین کوخوراکی اجناس پر مشتمل فود پیکجز ،پینے کا صاف پانی ،خیمے اور ترپالیں بمبوریت پہنچائی تھیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے چترال میں موجود الخدمت کے صوبائی ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے ریلیف انچارج اور سابق ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ کی نگرانی میں ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ریلیف سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں۔الخدمت کے 600سے زائد رضا کار ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کی بنا پر چترال سے کٹ جانے والے علاقوں کے متاثرین کیلئے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر گھنٹوں پیدل سفر کےChitral Flood Relief pic.. متاثرین کو بنیادی ضروریات پینے کا صاف پانی،خوراکی اجناس،ترپالیں اور خیمے فراہم کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں منگل کے روز الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیڑھ سو سے زائد رضا کاروں کو سابق ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ اور ضلع صوابی کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی وصال محمد نے فوڈ پیکجز اور دیگر ضروری امدادی سامان کے ہمراہ گہست سے شغور،اوی اور حسن آباد کے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان سمیت رخصت کیا واضح رہے کہ حالیہ سیلاب میں تحصیل لٹکوہ کا زمینی رابطہ چترال سے گزشتہ15دنوں سے کٹا ہوا تھا اور گزشتہ روز گہست تک سٹرک کے ذریعے رابطہ کی بحالی کے بعدالخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیڑھ سو سے زائد رضا کاروں نے 4گاڑیوں کے زریعے امدادی سامان پہنچایا جس کے بعد آگے الخدمت کے رضا کاروں نے یہ امدادی سامان 2گھنٹے پیدل دشوار گزار پہاڑی راستوں پرسفر کرکے متاثرین کے گھروں تک پہنچایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں