Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر نورالحق کے ہمراہ آج بروز بدھ اسلام آباد سے چترال پہنچے گے چترال ایئر پورٹ پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور سابق ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ ان کا استقبال کریں گے جہاں سے بعد ازاں امیر جماعت اسلامی پاکستان ضلع چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بروز اور ریشن جائیں گے جہان پر حالیہ سیلاب سے 24افراد جان بحق ہوئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی اپنے دورہ چترال کے دوران متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری امدادی کیمپوں کابھی دورہ کریں گے اور متاثرین کیلئے جا ری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔شام ساڑھے5بجے امیر جماعت گورنرکاٹیج چترال میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور رات8بجے چترال کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات اور اپنے اعزاز منعقدہ عشائیہ میں بھی شریک ہونگے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق اور چترال میں ریلیف آپریشن کے انچارج سابق ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ بھی ان کے ہمراہ ہونگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button