نرسنگ سٹاف نازیہ کورونا سے دوسروں کو بچاتے بچاتے خود شہیدیوگئی

پشاور/نرسنگ سٹاف نازیہ کورونا سے دوسروں کو بچاتے بچاتے خود شہید ہوگئےترجمان خیبر پختونخواہ نرسز الائینس ناصر علی شاہ کے مطابق۔نرسنگ سٹاف نازیہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پشاور میں ڈیوٹی پر مامور تھی۔ چھٹی لیکر گھر گئی تھی تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ آپ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو دن بعد آپ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیاآپ حاملہ تھی اور اپریشن کرکے بچی کی جان بچا لی گئی تاہم معصوم بچی والدہ کی چہرے کے دیدار سے محروم رہی. آپ 14 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکی آپ خالق حقیقی سے جا ملی.. کورونا سے ابھی تک 6 نرسز شہید جبکہ 2500 کے قریب نرسز سے متاثر ہو چکے ہیں۔حکومت کی طرف سے شہید ہونے والے نرسز کے لئے شہید پیکج کے اعلان کے باوجود ابھی تک کچھ پیکج نہیں ملا ہےایسے مشکل وقت میں قوم کے لئے جان دینے والوں کے لئے رسک الاونس تک نہیں. ایم ٹی آئی نرسز کو اگر خدا نخواستہ کچھ ہوا تو متاثرہ خاندان بے یارو مددگار رہنگے. اس مشکل وقت میں بھی نرسز کے سروں پر دست شفقت کے بجائے خاموشی اختیار کرنا افسوس ناک ہے



