تازہ ترین

آغاخان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ گرم چشمہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گرم چشمہ میں آئس اسکیٹنگ کے لئے تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

گرم چشمہ (نمائندہ) وادی لوٹ کوہ میں پہلی دفعہ آئی اسکیٹنگ کی تربیت کے سلسلے میں تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور وادی کالاش اور مڈک لشٹ سے آئے ہوئے مقامی پروفیشنل سے تربیت حاصل کی۔ کیمپ کا انعقاد آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ لوکل کونسل گرم چشمہ کی جانب سے کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنا بھر پور تعاون فراہم کیا۔ علاقے کے نوجوانوں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم AKYSB لوکل کونسل گرم چشمہ خاص طور چیئرمین اے کے وائی ایس بی گرم چشمہ جمشید احمد کے انتہائی مشکور ہیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تاریخ میں پہلی بار گرم چشمہ میں اس تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ نوجوان قیادت کسی بھی شعبے میں بہتری لانے او رنوجوانوں میں نئے ولولے پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ہماری امید ہے کہ AKYSB کے پلیٹ فارم سے آئندہ بھی اس طرح نئے نئے آئیڈیاز پر کام جاری رہے گا۔
علاقے کے لوگوں نے آئی اسکیٹنگ کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور گرم چشمہ کی وادی میں آئی اسکیٹنگ کے لئے بہترین مقامات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ آئندہ سالوں میں اس ایونٹ کو بڑے پیمانے پر منانے کے لئے AKYSB گرم چشمہ لوکل کونسل کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی عبدالسلام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خالد نے شرکت کی، اور آئندہ کے لئے ایسے ایونٹس کے انعقاد پر بھرپور تعاون کا اعادہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button