دروش میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ

دروش( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف دروش کے کارکنان نے اپنے قائد عمران خان کی ہدایت ایمپورٹڈ حکومت کے خلاف بعد از نماز عشا ایک عظیم الشان احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جس میں عوام کے جم غفیر نے بھر پور حصہ لیا، جلسے کی صدرات سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف رضیت با للہ نے کی جبکہ جلسے کی ہدایت سینئر رہنما حاجی گل نواز نے دی تھی۔ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے نذیر اللہ، سمیع اللہ سمین، مقصود احمد، میڈیا ایکٹویسٹ جہانزیب نے بھر کوشش کی۔ جلسے کی شرکا امریکہ مردہ باد ، ایمپورٹڈ حکومت نا منظور کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین نے 12 بجے عدالت لگانے اور عدالتی چوروں کو امریکی ایما پر حکومت میں لانے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جلسے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں حاجی گل نواز، ارشاد عالم مکرر، اظہار دستگیر اور رضیت با اللہ نے خطاب کیا۔ جلسے میں عشریت سے خالد محمود، گوس سے قاضی عبد العزیز، خیر آباد سے ہدایت الرحمن ، امیر نواز کیسو سے اظہار دستگیر ، سوئیر سے اعجاز احمد ،ارندو سے شیر زادہ وردگ نے اپنے کارکناں کے ہمراہ



