تازہ ترین
مرکزی حکومت چترال ریشن میں سیلاب سے متاثرین کے ہر ممکن تعاون کریگی/صوبائی صدر خیبرپختونخوا نجم الدین خان

صوبائی صدر خیبرپختونخوا نجم الدین خان نے اپر چترال کے صدر امیر آللہ اور لوئر چترال کے صدر انجینئر فضل ربی سے ٹیلیفونک رابط ریشن میں سیلاب سے متاثریں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی متاثرین کے ساتھ ہیں اور مرکزی حکومت سے متاثرین کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی کوشش کرینگے اور ان کے ازالہ کرینگے اور صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کریں صوبائی صدر نے کہا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں ہم اپنے چترال بھائیوں بہنوں اور بزرگوں کے ساتھ ہیں اور عوام سے اپیل کر تے ہیں کہ عیدالاضحی کے اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے مدد ضرور کریں.



