تازہ ترین

سانحہ ریشن میں سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی پارٹی کے قائدین کو چاہئے کہ ریشن کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ضلعی صدر پی پی پی انجینئر فضل ربی جان

گزشتہ روز عید کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال انجینئر فضل ربی جان پی پی پی لوئر چترال کے ایک وفد کے ساتھ اپر چترال ریشن متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
وفد میں شریف حسین  سینئر نائب صدر پی پی پی لوئر چترال، فدا احمد سینئر نائب صدر پی پی پی تحصیل لوئر چترال ، زرمست خان جنرل سیکرٹری پی پی پی ٹاؤن کیبنٹ لوئر چترال شریک تھے۔
صدر پی پی پی لوئر چترال انجینئر فضل ربی جان  وفد کے ہمراہ ریشن کا دورہ کیا اس دورے کے موقع پر پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ ، جنرل سیکرٹری حمید جلال ، زاہد عزیز  متاثر علاقے پر موجود تھے۔پی پی پی اپر چترال کے صدر اور پی پی پی لوئر چترال کے صدر مشترکہ طور پر متاثرہ خاندان کے ساتھ ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ساتھ ساتھ جو نقصانات ہوے ہیں ان کا جائزہ لیا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ان نقصانات کا فوری ازل کس طرح ہو سکتی ہیں۔پی پی پی اپر چترال اور پی پی پی لوئر چترال کے وفد نے ریشن شادیر اور لوٹدہ کے متاثرہ عوام کے ساتھ ملاقات کی اور عید کے موقع پر عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کو بتایا کہ پی پی پی اپر چترال اور پی پی پی لوئر چترال کے صدر نے سانحہ ریشن کو کس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اور مرکزی سطح پر پہنچا دیا، صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختون نجم الدین  صوبائی جنرل سیکرٹری شاہ زی خان صاحب اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی  کے ذریعے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تک ریشن کی موجود صورت حال کے بارے میں خبر پہنچا دی جس پر صدر فضل ربی جان  نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی و مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب نے فوری طور پر اپر چترال ریشن کی صورتحال کا نوٹس لیا بیت المال اور ( این ڈی ایم اے کو فوری طور پر اپر چترال کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیا اور ساتھ ساتھ این ایچ اے نے گزشتہ سال روڈ کیلئے عوام سے زمین لی تھی جس کی کمپسشیں بھی فوری طور پر ریشن کے عوام کو ادا کرنے کی ہدایت جاری کیا اس سلسلے پی پی پی مرکزی لیڈر شپ نے مواصلات کے وزیر اسد محمود سے بھی تفصیلی بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال انجینئر فضل ربی جان  نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  کا خصوصی پیغام متاثرہ عوام تک پہنچایا اور یہ بھی بتایا کے پی پی پی مرکزی سطح پر اس سانحہ کو سنجیدہ لیا گیا ہے اور بہت جلد پی پی پی کے مرکزی رہنما اپر چترال کا دورہ کریں گے اور عوام کے درمیان میں بیٹھ کر ان کے مسائل حل کریں گے۔صدر فضل ربی جان نے بتایا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعیت پیش انے پر پی پی پی ہمیشہ چترال کے عوام کی خدمت کی ہے! اور اب بھی کرے گی۔ انجینئر فضل ربی جان  نے خطاب کرتے ہوئے دوسرے پارٹیوں کو بھی دعوت دیا کے اس مشکل وقت میں سیاست سے بالاتر ہو کر ہر جماعت کو چاہئے کے وہ ریشن کے عوام کی خدمت کرے یہ انفرادی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے صدر پی پی پی لوئر چترال انجینئر فضل ربی جان  نے اپنے خطاب میں ایم این مولانا عبدالاکبر چترالی ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ  کو مل کر ریشن کے عوام کی خدمت کرنے کی دعوت دی۔

Related Articles

Back to top button