تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا تورکہو میں کھلی کچہری سے خطاب ۔ کئی مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات دیے

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) تورکہو کے ہیڈ کوارٹر شاگرام میں گذشتہ روز ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے کہا کہ سیلاب کے دوران مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں سڑکیں بہہ گئی تھیں۔ جنہیں ہنگامی بنیادوں پر کھول دیا گیا اس کے بعد دستیاب وسائل سے اور مختلف این جی اوز کے تعاون سے متاثرین تک خیمے اور خوراک پہنچائی گئیں ضلع میں ایک سو بیس ائریگیشن چینلز تباہ ہو چکے تھے جن کی بحالی کی طرف توجہ دی گئی ۔جہاں جانی نقصانات ، مال مویشیوں کی ہلاکت ، مکانات وغیرہ گرنے سے نقصانات ہوئے ہیں ان کے بارے میں آن لائن اسسمنٹ کرکے پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو بیجھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ان جزوی و سالم نقصانات کےمعاوضوں کی آدائیگی پی ڈی ایم اے خودکرے گا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ دفتری کام زیادہ ہونے کے سبب وہ بروقت تورکہو کا دورہ نہیں کر سکے تھےتاہم ماتحت عملہ ان علاقوں میں پہنچ گیا تھا اور امداد پہچادی گئی تھی ۔ بروقت خود حاضر نہ ہونے پر وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سر براہان کو حکم دیا کہ وہ بروقت عوام کے مسائل حل کریں ۔کوئی مشکل پیش آنے کی صورت میں بالائی حکام کے نوٹس میں لائیں ۔ تاکہ اس میں مدد کی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض عوامی مسائل موقع پر حل کر نے کے احکامات دیے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بعد ازاں شاگرام کے مقام پر فٹ بال کا میچ بھی دیکھا چیرمین موڑ کہو تورکہو میر جمشید الدین، وی سی چیرمین و ممبران اور عمایدین علاقہ سمیت عوام کی کثیر تعداد بھی موقع پر مو جود تھی۔

Related Articles

Back to top button