تازہ ترین

اہلیان کوہ پچھلے ایک سال سے بجلی کے بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں امیر جماعت اسلامی

چترال ۔امیر جماعت اسلامی چترال مولانا اخونزادہ رحمت اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اہلیان کوہ پچھلے ایک سال سے بجلی کے بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔ لوڈشیڈنگ اور ہر قسم کی زیادتی کےخلاف پر امن احتجاج کرنا کسی بھی علاقے کے عوام کا کا بنیادی حق ہے۔ مگر ارباب اقتدار اور انتظامیہ کی طرف سے بار بار وعدہ وعید کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا اور اس کے بجائے علاقے کے لوگوں کو گرفتار کرکے ڈی آئی خان جیل منتقل کرنا صریح زیادتی اور قابل مذمت امر ہے۔ جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف کوہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور بجلی کے مسئلے کو حل کرکے عوام کو بنیادی حق فراہم کرے۔بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button