اہلیان ریشن کاریشن میں آغاخان ایجوکیشن سروسز (AKES) سکول کھولنے کامطالبہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزراہلیان ریشن کاایک اہم اجلاس معروف ماہرتعلیم صاحب الرحمن کی زیرصدرات راغین ریشن میں منعقدہوئی ۔جس میں ریشن میں آغاخان ایجوکیشن سروسز (AKES) کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے AKES کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ ریشن میں بھی آغاخان ایجوکیشن سروس ایک پرائمری سکول کی منظوری دے کریہاں کے عوام کادرینہ خوب شرمندہ تعبیرکیاجائے۔مقریرین نے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان اس خطہ کا اولین غیر سرکاری تعلیم رساں ادارہ ہے جوتعلیمی اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج والدین اپنے بچوں کی معیاری تعلیم کے سلسلے میں بڑے فکر مند ہیں۔ان کی فکر مندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس کے لئے بڑی بڑی رقمیں خرچ کرنے کو تیار ہیں،یہاں تک کہ اس کے لئے اپنا مقام چھوڑکر بڑے شہروں کو منتقل بھی ہو رہے ہیں۔اہلیان ریشن جنرل منیجر آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان گلگت بلتستان اور چترال بریگیڈئر (ریٹائرڈ) خوش محمد خان سے درمندانہ مطالبہ کیاہے کہ وہ چترال کے ایک قابل فخرفرزندہونے کے ناطے ریشن میں ایک جدید سکول کھولنے کامنظوری دے کرہمارے نئی نسل کو زمانے کے جدید تقاضوں اور علوم وفنون سے آگاہ کرسکیں۔ اس موقع پرشہزاداحمدشہزاد،فضل کریم ،محمود علی،سیدحسین شاہ اوردوسروں نے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن سروس کا اولیں مقصد نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی پوشیدہ اور مثبت صلاحیتوں کی کھوج بین کرتے ہوئے اُن کی علمی اور ذہنی پرداخت کرنا اور انہیں ملک کا بہترین شہری بنانا ہے ۔ہم اہلیان ریشن اے کے ای یس کے اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ ریشن میں بھی ایک سکول لانچ کرکے ہمارے بچوں کوابتدائی جو جدید علوم سےآراستہ کریں