تریچ میربیک پیکرکلب نے معروف عالم دین مولاناحمادالدین کی سربراہی میں پھستی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)تریچ میربیک پیکرکلب نے معروف عالم دین مولاناعمادالدین کی سربراہی میں پھستی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا جس میں میڈیکل ٹیم نے 150 مختلف امراض میں مبتلامریضوں کامفت معائنہ کیااورفری ادویات بھی دیں ۔اور83خاندانوں کووینٹرپیکچ دے گئے ۔ تریچ میربیک پیکرکلب کے سی ای او عمیرخلیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرفیاض رومی ،ٹیرزاینڈ ہوپ پاکستان آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پھستی جیسا پسماندہ علاقے کے متاثرہ خاندانوں میں رضائی ،کمبل اورفری میڈیکل کیمپ کوکامیاب کرنے میں ہمارے ساتھ مددکی۔انہوں نے کہاکہ دکھی لوگوں کی خدمت کرنے سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کيمپ ميں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا نہ صرف فری چیک اپ کيا گيا، بلکہ انہيں دوائیں بھی مفت دی گئیں۔
پھستی کے باسیوں نے تریچ میربیک پیکرکلب کے منتظمین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مہنگائی کے دورمیں مفت طبی معائنہ کی سہولت اورفری ادویات کی فراہمی غریب آدمی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ،بہت سے سارے ایسے لوگ ہیں جن کے پاس ڈاکٹروں کی فیس اداکرنے کے لئے پیسے نہیں ہوتے اوروہ لوگ اپناعلاج نہیں کرواسکتے ۔




