تازہ ترین

ورلڈ پروگرام کے خلاف سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈہ مہم کو مسترد کرتے ہیں.موسی نبی خان

موسیٰ نبی خان چیئرمین ویلج کونسل بریپ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے یونین کونسل یارخون کے مختلیف دیہات اور وی سی بریپ میں متاثرین کی امداد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اپنے آفیشل پیغام میں انہوں نے کہا، کہ چند منفی ذہنیت کے حامل افراد فیس بک میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے مستوج ایریاز میں جاری امدادی مہم کے خلاف سوشل میڈیا میں تنقید کیا گیا تھا، وہ غیر مقبول لوگ اپنے سیاست کو خدمت سے مشروط رکھیے ، نہ کسی ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی سے۔ چیئرمین وی سی بریپ نے منتخب نمائندگان کیساتھ مل کر ویڈیو پیغام میں ایس آئی ایف کے عالمی ادارہ خوراک کے تعاؤن سے بریپ سیلاب متاثرین کی بحالی و امداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام سمیت تمام امدادی ادارے، این جی اوز اور سرکاری محکمہ جات گاون بریپ کے متاثرین کی بحالی تک ہمارے ساتھ اپنے امداد جاری رکھیے۔ سردی سے متاثرہ اور بے گھر افراد ان تمام اداروں کی طرف دیکھتے ہیں، جو مشکل اس گھڑی میں سیلاب سے اپر چترال میں سب سے زیادہ متاثرہ گاوں بریپ کی بحالی میں مدد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، کہ وہ تمام ادارے ، ویب سائیٹس، اور ایکٹیویٹیس ، جہنوں نے وی سی بریپ سیلاب کو کوریج دیتے ہیں، اور مخیر و امدادی اداروں کو متاثریں کی امداد کے لیے مدعو کرتے ہیں، ان کا دل سے ممنوں ہیں۔

Related Articles

Back to top button