تازہ ترین
لوئر چترال: چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، سکیورٹی کے سخت انتظامات

چترال (نامہ نگار): لوئر چترال میں چار روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو 2 فروری سے 5 فروری تک جاری رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فل پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) لوئر چترال، رفعت اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مہم کی حساسیت کے پیش نظر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے، جو پولیو ٹیموں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔



