تازہ ترین

بہترین کارکردگی کا صلہ: حیدر ایوب کو ٹی ایم اے دروش کا چارج بھی مل گیا

​چترال (بشیر حسین آزاد ): حکومت خیبر پختونخوا، محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشن و دیہی ترقی (لوکل کونسل بورڈ) نے ایک باضابطہ اعلامیے کے ذریعے ٹی ایم او چترال حیدر ایوب کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تحصیل میونسپل آفیسر (TMO) دروش کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق حیدر ایوب نے بطور ٹی ایم او چترال قلیل مدت میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں انہیں ٹی ایم اے دروش کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔
اس تقرری کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ عوامی حلقوں نے حیدر ایوب کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دروش میں بھی بلدیاتی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button