ضلعی انتظامیہ ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن،تجاریونین کے تعاون سے صفائی مہم کا ہفتہ منانے کے حوالے سے پرانے پی آئی اے چوک چترال سے اے سی اآفیس چترال تک ایک واک ریلی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ضلعی انتظامیہ ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن،تجاریونین کے تعاون سے صفائی مہم کا ہفتہ منانے کے حوالے سے پرانے پی آئی اے چوک چترال سے اے سی اآفیس چترال تک ایک واک ریلی نکالی گی ۔واک ریلی کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عاطب جالب نے کی ۔ریلی میں تحصیل میونسپل افیسررحمت حنیف ،ایڈمین افیسر رحمت ولی ،صدرتجاریونین چترال بشیراحمد،سماجی ورکروں نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عاطف جالب نے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم منانے کا بنیادی مقصد عوام میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے کسی بھی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے صفائی کا اہتمام بنیادی جزو ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کے کام میں نہ صرف حکومتی ادارے بلکہ چترال میں رہنے والے تمام افراد کا فرض بنتا ہے کہ وہ شہر اور علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں خصوصی طور پر تاجر برادری اپنی دکانوں کا کچرا سڑک کےنالیوں میں پھینکنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کی جانب سے رکھے گئے کچرہ دانوں میں پھینکیں۔انہوں نے ٹی ایم اے اسٹا ف کے کارکردگی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایت کی جہاں بھی کوئی دشواری آئی اورکوئی صفائی کے دوران کام میں مدخلت کی تو فوری طورپرہمیں رپورٹ کریں اُن کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے گی۔




