تازہ ترین
چترال بونی مستوج شندورروڈپرکام روکنے کے خلاف لاسپورمیں احتجاجی جلسہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز) چیئرمین ویلج کونسل بلیم لاسپور(ر)صوبیدارمحمدوزیرخان کے زیرصدارت لاسپورمیں بونی مستوج شندورروڈپرکام روکنے کے خلاف احتجاجی جلسے کاانعقادکیاگیا ۔علاقے کے عمائدین ،سیاسی و سماجی شخصیات نے انتہائی افسوس اورتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکلات اورعلاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بونی مستوج شندورروڈ کوہنگامی بنیادوں پرتیارکرکے حوالے کرنے کے بجائے روڈپرجاری کام بندکرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے جوقابل مذمت ہے ۔انہوں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اورمتعلقہ حکام سے پرزوراپیل کی ہے کہ زمین مالکان کوزمینات کے معاوضے اداکرکے روڈپرکام فوری شروع کیاجائے ۔بصورت دیگرعوام سڑکوں پرنکلیں گے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرہوگی۔