تازہ ترین

تحصیل میونسپل انتظامیہ کے افسران کو مون سون کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشکی تیاری کی ہدایت

پشاور(نامہ نگار)حکومت خیبرپختونخوا نے صوبہ بھرکی تحصیل میونسپل انتظامیہ کے افسران کو مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل ازوقت تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ حالات کابروقت مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنے تمام وسائل کو تیار رکھیں۔اس سلسلے میں تمام ٹی ایم ایز کو سرکاری مراسلے کے ذریعے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں موجود رہیں اورضلعی انتظامیہ اوردیگرمتعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل اور قریبی روابط رکھیں تاکہ ممکنہ مشکل صورتحال سے احسن طورپرنمٹاجاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button