تازہ ترین

مؤرخہ 25 جون 2025 کو ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے بارے میں چترال لوئر کے کاروباری حلقے دو حصوں میں بٹ گئے

چترال(نمائندہ)مؤرخہ 25 جون 2025 کو ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے بارے میں چترال لوئر کے کاروباری حلقے دو حصوں میں بٹ گئے۔ تجاریونین کے صدر نور احمد خان کی طرف سے بدھ کے دن شٹر ڈاون ہڑال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے تاجروں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی غیر آئینی حرکات اور رویہ کی وجہ سے وہ مزید صدر نہیں رہا اور نہ وہ تاجر برادری کی نمائندگی کا مجاز ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ہونے والے شٹر ڈوان ہڑتال کے حوالے سے تجار یونین چترال لوئر نور احمد خان چارویلو نے حکومتی ظالمانہ ٹیکس کے خلاف 25 جون کو چترال لوئر بازار اور ملحقہ بازاروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ ظالمانہ ٹیکس عام عوام کے اوپر لاگو ہوگا لہذا تمام تجار برداری اور عام عوام اس ہڑتال میں بھرپور طورپر شامل ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔درین اثنا چترال کے مختلف کاروباری حلقوں نے نور احمد چارویلو کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اب صدر نہیں رہے عبوری کابینہ کی طرف سے ہمیں ہڑتال کے بارے جو بھی ہدایات ملے گی اس پر عملدرآمد کیاجائیگا۔انہوں اس بات پر بھی افسوس کااظہار کیا کہ نور احمد چارویلو اگر اپنے آپ کو صدر تجار یونین کہتے ہیں تو چاہیئے یہ تھا کہ تجار برادری کے سرکردہ کاروباری حضرات کی میٹنگ بلواکر صلح مشورے کے بعد ہڑتال کا اعلان کرتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اور دکان میں بیٹھ کر ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button