گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے کسی قسم کی سستی، غفلت اور تساہل سے اجتناب کرے اور اس سلسلے میں کسی افسر کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی،ایم پی اے مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر

چترال (نمائندہ) لویر چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی، چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) اور مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے تمام سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے کسی قسم کی سستی، غفلت اور تساہل سے اجتناب کرے اور اس سلسلے میں کسی افسر کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کو شکایت کا موقع نہ مل سکے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس کا مقصد بھی یہی ہے۔ جمعہ کے روز ڈی سی لویر چترال کے کانفرنس روم میں ڈیڈاک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف محکمہ جات بشمول لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم اے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن، سوشل ویلفئیر، سپورٹس، یوتھ افئیرز، واٹر منیجمنٹ، توسیعی زراعت، تعلیم اور صحت کے افسران سے ا ن کے محکمہ جات کے اے ڈی پی اور دوسرے اسکیمز کے تحت ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ لے لی اور بعض افسران کو مختلف ہدایات جاری کی۔ انہوں نے سی اینڈ ڈبلیواور فارسٹ سمیت دوسرے محکمہ جات کے افسران کی اجلاس سے غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ ان افسران کی ڈیڈاک کے اجلاس سے عدم دلچسپی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تعمیر وترقی کے کاموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت اور پورا معیاراور مقدار کے ساتھ تکمیل کرنا ان کا مشن ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے کے پولیٹکل سیکرٹری نوید احمد بیگ اورپرسنل اسسٹنٹ امیر علی بھی موجود تھے جبکہ موجود مختلف محکمہ جات کے ڈسٹرکٹ ہیڈز میں میں اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) عباس افریدی، اے ڈی لوکل گورنمنٹ، ڈی او سوشل ویلفئیر خضر حیات، ڈی ای او (مردانہ) محمود غزنوی، ڈی ای او (فیمل)، ڈسٹرکٹ یوتھ افسرا ور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر شامل تھے۔



