یونیورسٹی آف چترال (UoCh) کے تعاون سے ہرزنگ ٹریننگ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

فاؤنڈیشن ٹو ایمپاور اسٹوڈنٹس (FES) اور یونیورسٹی آف چترال نے USA کے تعلیمی اقدام ورلڈ وائیڈ ایجوکیشن فنڈ (WEF) کے تحت ہرزنگ ٹریننگ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام ایف ای ایس چترال کے ذریعے اپر اور لوئر چترال میں ابتدائی بچپن کی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔
چترال یونیورسٹی میں 100 برائٹ بیگننگ ارلی چائلڈ ہڈ لرننگ سینٹرز (ECLCs) کے قیام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب رونمائی پروفیسر ڈاکٹر حذیر اللہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال نے کی۔ وائس چانسلر نے اس اقدام کو سراہا اور کمیونٹی کی استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں کو مضبوط بنانے میں تعلیمی اداروں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر ندیم فوکل پرسن برائے پروگرام یونیورسٹی آف چترال اور محترمہ ثمینہ حسین اور جناب عالمگیر کی خطہ میں پسماندہ طبقات کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ وائس چانسلر نے چترال یونیورسٹی میں ماڈل ECLE کے قیام کا خیرمقدم کیا اور اسے سراہا۔ منتظمین نے پہلے مرحلے کے دوران 20 سرکاری پرائمری سکولوں کے انتخاب میں مسلسل تعاون کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، لوئر چترال کی تعریف کی جہاں گورنمنٹ سکولوں کی طالبات کے لیے برائٹ بیگننگز ارلی چائلڈ ہڈ لرننگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
ہرزنگ ٹریننگ اینڈ سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کو ایک منظم صلاحیت سازی کے پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مانٹیسوری پر مبنی تربیت ایک بنیادی جزو کے طور پر برائٹ بیگننگز ای سی ایل سی میں قیادت، تدریسی طریقوں اور سیکھنے کے ماحول کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔






