نداپاکستان اورگورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال میں 78وین یوم آزادی پورے قومی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیااورپرچم کشائی کی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ملک کے دوسرے شہروں کی طرح گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال میں 78وین یوم آزادی پورے قومی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیااورپرچم کشائی کی۔جشن آزادی کےیہ رنگا رنگ تقریب نیشنل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ندا پاکستا ن اورسکول ہذاکے باہمی اشتراک اورپی پی ایف کی مالی معاونت سے منعقد کیاگیا۔تقریب کے تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرلوئرچترال محمودغزنوی ،صدرمحفل رٹیائرڈ پرنسپل عبدالقادرتھے۔نظامت کے فرائض مولاناقاسم اورسکول ہذا کے طلباء انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر ممتاز دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، الحاج عیدالحسین، خطیب مولانا خلیق الزمان اور سکول کے طلباء نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ برصغیر پاک وہند میں مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ بیان کی اور کہاکہ قرارداد پاکستان نے مسلمانوں کی منزل کو واضح اورمتعین کیا آج 14 اگست کو ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنے پیارے وطن کی ہر حالت میں حفاظت کریں گے۔ یہ ملک ہمارے اباواجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
پراجیکٹ منیجرنداپاکستان چترال انواربیگ نے کہاکہ نیشنل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (NIDA) پاکستان کا قیام 2008 میں مثبت سماجی تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ ایسے گروہوں کو متحرک کیا جا سکے جو صنف، نسل، معذوری، تعلیم، آمدنی یا جغرافیائی لحاظ سے پسماندہ ہیں تاکہ پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں کام کرتے ہوئےنداپاکستان نے تعلیم، صحت، معاش، قدرتی وسائل کے انتظام، ثقافت، پانی، صفائی اور حفظان صحت ، تولیدی صحت، انسانی حقوق، ادارہ جاتی ترقی، نوجوانوں سمیت مختلف شعبوں میں کام کررہےہیں۔
لوئرچترال میں نماز فجر کے بعد شاہی مسجدسمیت مختلف مساجد میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے اجتماعی دعاؤں سے دن کا آغاز ہوا اور 8بجے ڈی سی ہاؤس میں ڈی سی محمد ہاشم عظیم اور پولیس لائنز میں افتخار شاہ نے پرچم کشائی کی۔ یوم آزادی کے حوالے سے مختلف رنگارنگ تقریبات لویر چترال اور اپر چترال کے اضلاع میں سینکڑوں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں اور کالجو ں میں منعقد ہوئے جس میں قومی ترانہ، ملی نغمے پیش کرنے کے علاوہ مقررین نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہاکہ سبز ہلالی پرچم اب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے امید کی کرن بن گئی ہے جس نے طاقت اور وسائل کے نشے میں مست انڈیا کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے قائداعظم کے اس فرمان کو سچ ثابت کردیاکہ دنیا کا کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتا اور یہ مملکت خداداد قائم رہنے کے لئے بنی ہے اور تاقیامت قائم رہے گا۔ مقررین نے کہاکہ یوم آزادی کو یوم تجدید عہد کے طور پر مناتے ہوئے ہمیں اس عزم کا اظہارکرنا ہے کہ ہم میں سے ہرکوئی اپنے حصے کاکام ایمانداری اور خلوص نیت سے انجام دے کر اس کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کریں۔پروگرام کے آخرمیں نداپاکستان کی جانب سے مہمانوں اورپروگرام میں حصہ لینے والے طلباءکوتعریفی اسناداور شیلڈزسے نوازاگیا












