تازہ ترین
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال نےسید قدم شاہ کو چرس رکھنے کی پاداش میں ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے کی سزا سنائی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال شہناز حمید خٹک نے جرم ثابت ہونے پر ژیتور گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے سید قدم شاہ ولد میر غذاب خان کو چرس رکھنے کی پاداش میں ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے کی سزا سنائی ہے جس سے تین سال قبل چرس برامد ہوا تھا۔ استغاثہ کے مطابق17ستمبر 2022ء کو پولیس اسٹیشن گرم چشمہ کے حدود میں واقع ژیتور گاؤں کا باشندہ سید قدم کے گھر میں منشیات کی موجودگی کی رپورٹ ملنے پر مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کرکے ان کے گھر کی تلاشی لے کر 440گرام چرس برامدکی تھی۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم سید قدم کوخیبر پختونخوا کنٹرول آف نارکاٹکس سبسٹانس ایکٹ 2019ء کے دفعہ 9(سی) کے مطابق سزا سنائی۔ عدالت کی طرف سے فیصلہ سنانے پر پولیس نے مجرم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔



