نوتعینات ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

چترال( چترال )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (پی ایس پی)نےبدھ کے روز باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا ۔ نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال فلائٹ لیفٹننٹ (ر) رفعت اللہ خان کا چارچ سنبھالنے کے بعد پولیس لائن پہنچنے پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء، ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ڈی۔ایس۔پی انوسٹی گیشن حضرت الدین، ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی تمیزالدین ،لائن آفیسر فضل کریم اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا ۔لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی۔پی۔
او کو سلامی پیش کی
ٍڈی۔پی۔او رفعت اللہ خان نے پولیس لائن میں یادگار شہداء پر حاضری دی پھول چرھائے اور شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع ہذا میں امن و امان کو برقرار رکھنے ، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے، عوامی سہولت اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



