تازہ ترین
چترال شندور روڈ کی تعمیراتی کمپنی نے تعمیراتی کام بند کردیا،ٹھیکدار کمپنی کے جائز مطالبات منظورکی جائے۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نامہ نگار)چترال شندور روڈ کی تعمیراتی کمپنی نے تعمیراتی کام بند کردیا ہے اور محکمہ نیشنل ہائی وے کے ساتھ تعمیراتی معاہدہ بھی ختم کیا ہے ۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کام کی بندش کی خبر کسی بھی صورت چترال کے مفاد میں نیہں ہے۔ محکمہ این ایچ اے سے مطالبہ ہے کہ فورآ ٹھیکدار کمپنی کے جائز مطالبات منظورکرے۔ ورنہ محکمہ اور ٹھکیدار کمپنی کی آپس کے تنازعہ اور مقدمہ بازی کی وجہ سے یہ منصوبہ مزید کئی سال التوا کا شکار ہوگا۔



