تازہ ترین

کالاش مذہب سے اسلام قبول کرنے والا نوجوان آج عالمِ دین بن گیا

چترال (فتح اللہ) وادیٔ کلاش رمبور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نواب جہانگیر نے آٹھ سالہ درسِ نظامی کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے دستارِ فضیلت حاصل کر لی۔ کالاش مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک معروف خاندان میں پیدا ہونے والے نواب جہانگیر نے سن 2016 میں دینِ اسلام قبول کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی دینی تعلیم اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔
نواب جہانگیر نے نہایت محنت، لگن اور استقامت کے ساتھ درسِ نظامی کا سفر طے کیا اور آج وہ باقاعدہ طور پر ایک عالمِ دین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے قابل ہو چکے ہیں۔ دینی حلقوں کے مطابق ان کی یہ کامیابی دینِ اسلام کی عالمگیر حقانیت اور انسان دوستی کا واضح مظہر ہے۔
واضح رہے کہ نواب جہانگیر کا تعلق وادیٔ کلاش کے ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں آج بھی کلاش مذہب و دستور کی پیروکار ہے۔ ایسے ماحول میں دینی تعلیم حاصل کرنا اور دینِ اسلام میں اعلیٰ مقام تک پہنچنا ان کے مضبوط عزم اور سچے جذبے کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
دینی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے نواب جہانگیر کی دستارِ فضیلت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button