تازہ ترین

آیون میں زراعت کو ترقی دینےاور زمینداروں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے سلسلے میں ایگری بزنس ڈویلپمنٹ پلان کا سلسلہ جاری

چترال (محکم الدین ایونی ) چترال کے معروف زرعی علاقہ آیون میں زراعت کو ترقی دینےاور زمینداروں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے سلسلے میں ایگری بزنس ڈویلپمنٹ پلان کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس گزشتہ روز آیون درخناندہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں آیون پروفیشنل فارمرز کو آپریٹیو ارگنائشن کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جبکہ ایگری بزنس موبلائزیشن پارٹنر ( ہیلوی تاس) ٹیم لیڈر منور خان ، ایگری بزنس موبلائزر اظہر اقبال اور اے بی ایم عبد الحمید نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اجلاس میں ٹیم لیڈر منور خان نے آیون پروفیشنل فارمرز کو آپریٹیو آرگنائزیشن کے دفتر کے قیام ، اسٹاف کی بھرتی کے طریقہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، اور آیون میں پیدا ہونے والے سبزیات کی فروخت سے ہونے والے روزگار ، پیدواری صلاحیت ، بائی پراڈکٹ ، برآمدی صلاحیت اور زمینداروں کی شراکت کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیات کی درجہ بندی کی گئی ، اور ٹماٹر و ٹینڈا کو آمدنی میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ، اور ان کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید زرعی اصولوں کو اپنانے اور پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اسی طرح میوہ جات میں جاپانی املوک کو علاقے کا سب سے اہم کماؤ پھل قرار دیا گیا ۔ جس کے پھل کو تازہ فروخت کرنے کے علاوہ خشک کرکے فروخت کے مواقع موجود ہیں ۔ اور آیون میں املوک بڑی مقدار میں پیدا ہوتی ہے ۔ اجلاس میں املوک کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے مزید باغ لگانے ، انفرادی شجر کاری ، ان کی نگہداشت ، اور شاخ تراشی کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button