تازہ ترین

نصف صدی کی رفاقت کا جذباتی اختتام: زرگراندہ کمیونٹی کی جانب سے افغان بھائیوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چترال / انسانیت، بھائی چارے اور باہمی احترام کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے زرگراندہ کمیونٹی لوئر چترال کی جانب سے اپنے افغان بھائیوں کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ان افغان خاندانوں کی وطن واپسی کے موقع پر منعقد کی گئی جو گزشتہ 49 طویل برسوں سے زرگراندہ میں مقیم تھے اور اب اپنے وطن افغانستان واپس جارہے ہیں۔زرگراندہ سٹی کالج میں منعقدہ اس پروقار پروگرام میں علاقے کے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور افغان کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا ماحول نہایت جذباتی تھا، جہاں مقامی افراد نے اپنے ان بھائیوں کو الوداع کہا جن کے ساتھ انہوں نے نصف صدی گزاری تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button